14/June/2019

ایران کے ساتھ مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں: چینی صدر

👁️ 62 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ایران کے ساتھ مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں: چینی صدر

ایران کے ساتھ مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں: چینی صدر

بشکیک (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اُن کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں چینی صدر کی ایرانی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد شی جنگ پنگ کا یہ اہم بیان سامنے آیا۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں تبدیل ہوتے ہوئے حالات کے باوجود چین ان تعلقات کے استحکام کے لیے سرگرم ہے. دونوں صدور بشکیک میں شنگھائی کوآپریشن تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شریک تھے۔

چینی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا، جب امریکا کی جانب سے خلیج عمان میں آئل ٹینکروں پر حملہ کا الزام عائد کیا گیا ہے. اس حملے کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے اپنے دورہ تہران کے موقع پر کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی قیمت پر مسلح کشیدگی سے بچا جانا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے حسن روحانی سے ملاقات کے موقع پر کیا. ملاقات میں اقتصادی تعلقات کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C