ایغور مسلمانوں کی حمایت کیوں کی، چین کی پوپ فرانسس پر تنقید
👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایغور مسلمانوں کی حمایت کیوں کی، چین کی پوپ فرانسس پر تنقید
بیجنگ + پیرس (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) چین نے مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کیوں کہ انہوں نے اپنی ایک نئی کتاب میں چینی اقلیتی ایغور مسلمانوں کی مصیبتوں اور مسائل کا ذکر بھی کیا ہے۔
منگل کے دن چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کی طرف سے ‘عائد کردہ الزامات بے بنیاد’ ہیں۔ روزانہ کی بریفنگ کے دوران ان کا مزید کہنا تھا، ”تمام نسلی گروہوں کو ترقی اور مذہبی اعتقاد کی مکمل آزادی حاصل ہے اور وہ اپنے حقوق سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘‘
تاہم چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ان کیمپوں کا ذکر بالکل نہیں کیا، جہاں دس لاکھ سے زائد ایغور مسلمانوں کو رکھا گیا ہے۔
پوپ فرانسس کی نئی کتاب ‘لیٹ ایس ڈریم‘ یکم دسمبر کو مارکیٹ میں آ رہی ہے اور اس کتاب میں انہوں نے ایغور مسلمانوں کو بطور مثال اس فہرست میں شامل کیا ہے، جن کو صرف ان کے عقیدے کی وجہ سے جبر و ستم کا سامنا ہے۔
اپنی اس کتاب میں پوپ فرانسس نے دنیا اور اس میں بسنے والے انسانوں کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کا کہا ہے اور ان گروہوں کی بات کی ہے، جو کسی بھی معاشرے میں بطور اقلیت زندگی بسر کر رہے ہیں۔ پوپ فرانسس نے اپنی اس کتاب میں ایغور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ داعش کے ہاتھوں جبر کا نشانہ بننے والی ایزدی برادری کا ذکر بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں ان مسیحیوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے، جنہیں مصر اور پاکستان میں چرچ کے اندر عبادت کرتے ہوئے بم حملوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
چین اور ویٹی کن کے مابین متنازعہ معاہدہ
پوپ فرانسس نے ابھی تک براہ راست چین کو اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے حوالے سے کبھی اُس طرح تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، جس طرح امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بناتی آئی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ویٹی کن سٹی کا بیجنگ حکومت کے ساتھ وہ متنازعہ معاہدہ ہے، جو چین کے کیتھولک چرچ کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔
ویٹی کن سٹی نے گزشتہ ماہ ہی چین کے ساتھ اس معاہدے کی دوبارہ توسیع کی ہے اور اس وجہ سے پوپ چین پر براہ راست تنقید کرنے کے حوالے سے انتہائی محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔
چین اور ویٹی کن سٹی کے مابین باقاعدہ تعلقات سن 1949 سے نہیں ہیں۔ اس وقت کمیونسٹ پارٹی نے اقتدار میں آنے کے بعد تعلقات منقطع کرتے ہوئے پادریوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C