ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
👁️ 23 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
لندن (ڈیلی اردو) برطانیہ کے شہر ایڈنبرا میں متعدد افراد پر حملوں کے الزام میں گرفتار 36 سالہ شخص پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے، جبکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ان واقعات کو ’’مسلمانوں کے خلاف نفرت‘‘ پر مبنی حملے قرار دیا ہے۔
اسکاٹ لینڈ پولیس کے مطابق جمعے کے روز شہر کے مختلف مقامات پر پیش آنے والے حملوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد واقعے کی سنگینی کے پیشِ نظر انسداد دہشت گردی یونٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کر لیا گیا۔
حکام نے ہفتے کے روز ایک 36 سالہ سفید فام اسکاٹش شخص کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے خلاف فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے اور مقدمے کی رپورٹ پراسیکیوشن حکام (پراکوریٹر فِسکل) کو بھجوا دی گئی ہے۔ ملزم کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’’یہ ایک نہایت افسوسناک واقعہ ہے۔ ہماری سڑکوں پر کسی بھی شخص کو تشدد کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور بظاہر مسلمانوں کے خلاف نفرت سے متاثر تھا، اور قانون کے مطابق اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے زخمی ہونے والوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے پولیس، طبی عملے اور ہنگامی امدادی ٹیموں کی فوری کارروائی کو بھی سراہا۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں ایک نیم برہنہ شخص کو ایڈنبرا کی سڑکوں پر ایک بڑے ہتھیار کے ساتھ گھومتے اور ایک پیزا شاپ کے دروازے پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں وہ زمین پر لیٹا یہ نعرے لگاتا نظر آتا ہے کہ وہ ’’ملک کی حفاظت کر رہا ہے‘‘، جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے اسے قابو میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق حملوں میں زخمی ہونے والے پانچ افراد کی عمریں 22، 22، 24، 27 اور 39 سال ہیں۔ تین زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حکام کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات اور ممکنہ نفرت انگیز پہلوؤں سمیت تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 17 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C