بابِ دوستی گیٹ: طالبان کا چمن سے ملحقہ افغان سرحد پر قبضہ کرنے کا دعویٰ
👁️ 50 بار دیکھا گیا
بابِ دوستی گیٹ: طالبان کا چمن سے ملحقہ افغان سرحد پر قبضہ کرنے کا دعویٰ
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی) طالبان نے افغانستان کے صوبے قندھار میں واقع پاکستان کے ساتھ اسپن بولدک بارڈر کراسنگ پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق طالبان نے جس بارڈر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس کی سرحد پاکستان کے ضلع چمن کے ساتھ لگتی ہے۔
دوسری جانب طالبان کے دعویٰ کو افغانستان میں وزارت داخلہ نے مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے حملے کو ناکام بنا دیا اور حکومتی فورسز کا کنٹرول اسپن بولدک بارڈر کراسنگ پر برقرار ہے۔
اس ضمن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں طالبان کے سفید جھنڈے ہرجگہ نمایاں ہیں۔
زمینی حقائق سے متعلق آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان جنگجو سرحدی علاقے میں پرسکون ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں تاجروں اور رہائشیوں کو یقین دلایا کہ علاقے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔
تاہم افغان حکام نے زور دیا کہ تاحال سرحد علاقہ ان کے زیر کںٹرول ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق نے کہا کہ سرحدی علاقے کے پاس طالبان دہشت گردوں کی نقل و حرکت ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ طالبان کے نزدیک اسپن بولدک بارڈر کراسنگ ایک اہم اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے
مذکورہ سرحد پاکستان کے صوبے بلوچستان میں داخل ہونے کا آسان راستہ ہے۔
بابِ دوستی گیٹ پر ہر قسم کی نقل و حمل بند
اس حوالے سے چمن کے اسسٹنٹ کمشنر عارف کاکڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ چمن بارڈر پر فرینڈشپ گیٹ بابِ دوستی کو بند کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ باب دوستی کو ہر قسم کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد مسلسل پیش قدمی کرنے والے افغان طالبان نے ملک کے 85 فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔
طالبان کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید کرنا ناممکن ہے لیکن مذکورہ بیان سابقہ دعوؤں کی نسبت کہیں زیادہ معلوم ہے ہے جہاں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 421 اضلاع اور ضلعی مراکز میں سے ایک تہائی پر وہ قبضہ کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C