باجوڑ اور ٹانک میں دہشت گردی کی کارروائیاں، 4 اہلکار زخمی، 2 اغوا
👁️ 108 بار دیکھا گیا
باجوڑ اور ٹانک میں دہشت گردی کی کارروائیاں، 4 اہلکار زخمی، 2 اغوا
پشاو ر (ڈیلی اردو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے بدن ٹو پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسی دوران، ضلع ٹانک کے کوڑ بازار میں دہشت گردوں نے دو افراد کو اغوا کر لیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغویوں کو دہشت گردوں نے کوٹ اعظم کی جانب لے جایا۔
دوسری جانب، ضلع بنوں میں پولیس نے تھانے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان بنوں پولیس کے مطابق تھانہ بکاخیل پر 20 سے 25 دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ شب تھانہ بکاخیل کی حدود میں دہشت گردی کی بڑی کوشش کو پولیس نے جدید تھرمل کیمروں کی مدد سے ناکام بنایا۔ تھرمل کیمروں کی مدد سے دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا اور فوراً مؤثر حکمت عملی کے تحت جوابی کارروائی کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے میں تعینات جوان نہ صرف الرٹ تھے بلکہ ہر طرح کے حملے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار بھی تھے، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی پیش قدمی روک کر ایک ممکنہ بڑے حملے کو ناکام بنایا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے بتایا جاتا ہے۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C