باجوڑ خودکش حملہ ’انٹیلی جنس کی ناکامی‘ قرار
👁️ 113 بار دیکھا گیا
باجوڑ خودکش حملہ ’انٹیلی جنس کی ناکامی‘ قرار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اراکین قومی اسمبلی نے 2 روز قبل باجوڑ میں سیاسی اجتماع کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دو درجن سے زائد انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ’مکمل ناکامی‘ اور حکومتوں کی ’غیر واضح افغان پالیسی‘ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق اتوار کے روز جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے بم دھماکے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، اس پر مختصر بحث کے بعد اراکین اسمبلی نے 7 قانون منظور کیے جن میں پاکستان آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم سے متعلق متنازع بل بھی شامل تھا۔
دہشت گردانہ حملوں کو روکنے میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کردار پر سوال اٹھانے کے علاوہ انہوں نے ایک ایسے وقت میں اس طرح کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ ملک انتخابی مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔
اراکین اسمبلی نے باجوڑ واقعہ کے تناظر میں خفیہ ایجنسیوں کے لیے مختص بھاری بجٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو اس طرح کے کسی حملے کے بارے میں کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی تھی۔
پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر ہم پارلیمنٹ میں یہ نہیں کہہ سکتے تو ہم کہاں کہہ سکتے ہیں؟ باجوڑ واقعہ انٹیلی جنس کی مکمل ناکامی تھا۔
خورشید شاہ نے بظاہر 1981 میں سوویت یونین کے افغانستان پر حملے کے بعد اس وقت کے آمر جنرل ضیا کی جانب سے متعارف کرائی گئی افغان جہاد پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھاری قیمت ادا کرنے کے باوجود اس دلدل سے باہر نہیں نکل سکا جس میں اسے دھکیل دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ماضی کے غلط فیصلوں اور معاشرے میں رائج غیر جمہوری ذہنیت کی وجہ سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما اور وزیر مواصلات اسعد محمود نے باجوڑ واقعہ کو پاکستان، اس کی معیشت اور جمہوریت پر حملہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت آئی لیکن پاکستان نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نہیں جانتے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اس طرح کی دیگر تنظیموں کے ساتھ کیا کرنا ہے جو ملک میں مداخلت کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ دار لوگوں نے انہیں بتایا کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور ایک ماہ کے اندر کالعدم ٹی ٹی پی نے حملے شروع کر دیے اور پھر ہمیں مطلع کردیا گیا کہ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما نے سوال اٹھایا کہ وہ کون ہیں جنہوں نے مذاکرات کیے، پھر یہ لوگ (ٹی ٹی پی سے وابستہ لوگ) واپس آگئے اور پھر انہوں نے اعلان کیا کہ مذاکرات ناکام ہو گئے۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما نے سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دہشت گردی کس نے سکھائی جنہیں دہشت گردی سے جوڑا جا رہا ہے ؟ انہیں کس نے سکھایا کہ خودکش جیکٹ کیسے بنتی ہے؟ انہیں بم بنانا کس نے سکھایا؟ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ وہ جلد ہی صورتحال پر بحث کے لئے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کریں گے۔
جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ ملک میں مبینہ طور پر 25 انٹیلی جنس ایجنسیاں کام کر رہی ہیں لیکن انہوں نے حملے کے بارے میں کوئی پیشگی معلومات فراہم نہیں کیں، انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس ادا کرتے ہیں اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہماری جان و مال ، عزت اور آبرو کا تحفظ کرے۔
پی ٹی آئی کے منحرف رکن ریاض مزاری نے کہا کہ ملک میں بڑھتی دہشت گردی پر افغان جہاد اور اسلام کے نام پر ڈالر وصول کرنے والوں سے پوچھ گچھ کی جانی چاہیے اور ان کا احتساب کیا جانا چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5107 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C