باجوڑ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 20 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 7 لاکھ روپے کا اعلان
👁️ 65 بار دیکھا گیا
باجوڑ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کیلئے فی کس 20 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 7 لاکھ روپے کا اعلان
خار (ڈیلی اردو) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے باجوڑ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے فی کس 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 7 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔
باجوڑ میں سول کالونی خارجرگہ ہال میں شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب میں مولانا فضل الرحمان اور گورنر کے پی حاجی غلام علی نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں پرامن سیاسی جدوجہد کررہے ہیں، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، باجوڑ میں علماء و حفاظ اور دینی جلسے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کے بھی کچھ ذمہ داریاں ہے جس کو پورا کیا جائے، باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں ہمارے علماء کو کیوں مارا جارہا ہے، سندھ کے پشتونوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، دشمن ان ہلاکتوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اقوام متحدہ سے لیکر چین ایران سعودی عرب نے ایسے واقعے کی شدید مذمت کی ہے، کسی بھی بے گناہ مسلمان کو مارنا مسلمان کا شان نہیں ہے، میں نے ہر جگہ پر باجوڑ کے علماء کے قتل عام پر آواز اٹھایا ہے، کل پشتونوں کا جرگہ بلایا ہے میں سابقہ گورنر انجنئیر شوکت اللہ خان سمت آپ تمام مشران کو جرگے میں شرکت کے دعوت دیتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ خود کش حملے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے لئے کیلیے اپنی جانب سے فی کس 5 روپے اور زخمیوں کے لئے فی کس 3 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے ہلاک افراد کے لئے لواحقین کے لئے فی کس 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلیے فی کس7 لاکھ امداد کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ 31 جولائی کو باجوڑ کے علاقے خار میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C