باجوڑ میں ’آپریشن سربکف‘ کا آغاز، 16 علاقوں میں کرفیو نافذ
👁️ 621 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ’آپریشن سربکف‘ کا آغاز، 16 علاقوں میں کرفیو نافذ
باجوڑ(ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کے خلاف منظم کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے "آپریشن سربکف" کو باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے، جو 31 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپا امن و امان کا قیام ہے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 16 حساس علاقوں میں روزانہ صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، جس کے تحت شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی جاری ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے علاقے کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور بلا ضرورت نقل و حرکت سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
حکام کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو مقدم رکھا گیا ہے، اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہیلپ لائنز کو فعال کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کی پیش رفت اور سیکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C