باجوڑ میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر کے گھر پر بم حملہ
👁️ 179 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر کے گھر پر بم حملہ
باجوڑ (ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کو گزشتہ شب بم حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دھماکے کے نتیجے میں گھر، حجرہ اور ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد مولانا وحید گل کے حجرے کے مرکزی گیٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ واقعے کے وقت مولانا وحید گل گھر پر موجود نہیں تھے، جس کے باعث وہ محفوظ رہے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں آئی ای ڈی استعمال کی گئی۔ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد مقامی خبر رساں ایجنسی ٹی این این سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا وحید گل نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے سکیورٹی خدشات کا سامنا کر رہے تھے اور پچھلے تین دنوں کے دوران انہیں مسلسل دھمکیاں بھی دی جا رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ایک بار پھر عدم استحکام پیدا کرنے اور خونی کاروبار کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مولانا وحید گل کے مطابق کچھ عناصر زبردستی اپنا بیانیہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، جو انتہائی تشویشناک عمل ہے۔ انہوں نے حکام پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باوجود گزشتہ دو ماہ کے دوران دو مرتبہ ان کی سکیورٹی واپس لی گئی، جو بار بار درخواستوں کے بعد بحال کی گئی۔
انہوں نے واضح مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے اور انہیں اپنا آئینی فرض پورا کرنا چاہیے۔
حملے کے فوری بعد جماعت اسلامی باجوڑ نے ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں واقعے کی شدید مذمت کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا (شمالی) عنایت اللہ خان نے بھی مولانا وحید گل کے گھر پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر ذمہ دار عناصر کو گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے جماعت اسلامی کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C