12/June/2022

باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان کے مطابق باجوڑ میں خار پل کے قریب واقع پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او باجوڑ نے یہ بھی بتایا ہے کہ پولیس چوکی پر حملے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے جنہیں ناکہ بندی کر کے تلاش کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C