باجوڑ پولیس نے بم حملہ اور تھانے پر دہشت گردی ناکام بنا دی
👁️ 279 بار دیکھا گیا
باجوڑ پولیس نے بم حملہ اور تھانے پر دہشت گردی ناکام بنا دی
خار (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیس نے تخریب کاری کی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ شرپسند عناصر کی طرف سے گنجان آباد عنایت کلے بازار میں نصب کردہ آئی ای ڈی کو پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنایا۔
واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ لوئی ماموند شیر زمین خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ترجمان باجوڑ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل کے ماہرین نے مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں بم کو کنٹرولڈ بلاسٹ کے ذریعے ناکارہ بنا کر بازار کو بڑی تباہی سے بچایا۔
دوسری جانب آج علی الصبح دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ لوئی ماموند پر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم پولیس جوانوں نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔ حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے جوانوں کی جرات و بہادری کو سراہا اور کہا کہ پولیس پوری قوت اور عزم کے ساتھ امن دشمن عناصر کے خلاف سرگرم ہے اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 168 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C