11/March/2022

باڑہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
باڑہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

باڑہ بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی باڑہ بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

یہ واقعہ باڑہ بازار میں گزشتہ رات پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل افراد نے ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مصطفی کو باڑہ بازار میں تعینات تھا۔پولیس نے یہ بھی کہا کہ اہلکار کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

آج مصطفی کی نماز جنازہ پولیس لائنز شاکس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان، ڈی پی او خیبر عمران خان، کمانڈنٹ باڑہ رائفل، ڈی سی خیبر،پولیس افسران و اہلکاران، عوامی نمائندگان، شہید کے ورثاء سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سی سی پی پشاور اعجاز خان نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور انہوں نے انکو ہرممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور واقعے میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے اپنے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1502208114061639684?t=3sM5CG9Uicq9oRVVQ10Vxw&s=19

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں پولیس اہلکار پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C