بحر ہند میں 185 روہنگیا مہاجرین کو بچایا جائے، اقوام متحدہ
👁️ 113 بار دیکھا گیا
بحر ہند میں 185 روہنگیا مہاجرین کو بچایا جائے، اقوام متحدہ
جنیوا (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے بحر ہند میں مدد کے ضرورت مند تقریباﹰ دو سو روہنگیا مہاجرین کو بچانے کی اپیل کی ہے۔ کئی بچوں اور عورتوں سمیت ان مہاجرین کی کشتی کو سمندر میں آخری مرتبہ بھارتی جزائر کے قریب دیکھا گیا تھا۔
جنیوا سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ 185 روہنگیا مہاجرین جس غیر محفوظ کشتی میں سوار سمندری سفر پر تھے، اسے آخری مرتبہ بحر ہند میں بھارت کے انڈمان نکوبار جرائز کے قریب دیکھا گیا تھا۔
عالمی ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سے آر) کے بیان کے مطابق، ”ان روہنگیا مہاجرین میں 70 کے قریب بچے اور 88 خواتین بھی شامل ہیں۔ ان تقریباﹰ دو سو افراد میں سے کم از کم ایک درجن کے بارے میں خدشہ ہے کہ ان کی حالت بہت نازک ہے جبکہ کم از کم ایک مسافر کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔‘‘
قریبی ریاستوں سے اپیل
یو این ایچ سے آر نے کہا ہے، ”سمندر میں جس جگہ ان مہاجرین کی کشتی کو آخری مرتبہ دیکھا گیا تھا، اس کے پاس ہی کئی مختلف ریاستوں کے ساحلی علاقے ہیں۔ لیکن اس حقیقیت کے باوجود اگر ان مہاجرین کی فوری مدد نہ کی گئی، تو ان میں سے مزید بہت سے موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ اس لیے ان مہاجرین کو تلاش کر کے جلد از جلد قریب ترین محفوظ علاقے تک پہنچایا جانا چاہیے۔‘‘
عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان بابر بلوچ نے بھی نیوز ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان روہنگیا مہاجرین نے اپنا یہ خطرناک سمندری سفر اپنے لیے کسی محفوظ مقام کی تلا ش میں شروع کیا تھا۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین اس خطے میں ساحلی علاقوں کی نگرانی کرنے والے مختلف ممالک کے تمام کوسٹ گارڈز سے اپیل کرتا ہے کہ ان مہاجرین کو جلد از جلد ریسکیو کیا جائے۔‘‘
بابر بلوچ نے کہا کہ یہ واقعی ”بہت پریشان کن صورت حال‘‘ ہے، جس کا فوری حل نکالا جانا چاہیے۔
روہنگیا ایک بےوطن مسلم اقلیت
روہنگیا مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ تر میانمار میں رہتے تھے، جہاں انہیں گزشتہ برسوں میں ملکی فوج کی طرف سے کریک ڈاؤن کا سامنا رہا تھا۔ اس وجہ سے ان میں سے لاکھوں چند برس پہلے اپنی جانیں بچا کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔
اس نسلی اقلیت کے باشندے آج بھی میانمار سے یا بنگلہ دیش میں اپنے مہاجر کیمپوں سے نکل کر ملائشیا یا انڈونیشیا پہنچنے کے لیے خطرناک سمندری سفر پر نکل پڑتے ہیں۔
ادارہ برائے مہاجرین کے اندازوں کے مطابق صرف گزشتہ برس ہی مختلف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک تک پہنچنے کی کوشش میں دو ہزار سے زائد روہنگیا مہاجرین اس طرح کے خطرناک سمندری سفر پر نکلے تھے۔
گزشتہ برس سے اب تک بحر ہند میں اس طرح کے سفر کے دوران 570 سے زائد افراد کی ہلاکت یا سمندر میں لاپتہ ہو جانے کی تصدیق بھی ہو چکی ہے، جن میں سے بہت بڑی اکثریت انہی روہنگیا مہاجرین کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 371 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 718 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 629 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 242 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3492 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C