برطانیہ میں کالعدم تنظیم ’’فلسطین ایکشن‘‘ کی حمایت میں احتجاج، 500 افراد گرفتار
👁️ 249 بار دیکھا گیا
برطانیہ میں کالعدم تنظیم ’’فلسطین ایکشن‘‘ کی حمایت میں احتجاج، 500 افراد گرفتار
لندن (ڈیلی اردو) برطانوی حکومت نے اتوار کو اعلان کیا کہ پولیس کو بار بار ہونے والے مظاہروں پر سخت کارروائی کے اختیارات دیے جائیں گے، یہ اعلان ایک فلسطین نواز کالعدم تنظیم حماس کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے میں تقریباً 500 افراد کی گرفتاری کے بعد کیا گیا۔
وزارتِ داخلہ نے کہا کہ پولیس اب کسی علاقے میں ’’بار بار ہونے والے احتجاجوں کے مجموعی اثرات‘‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیوں اور مظاہروں پر شرائط عائد کر سکے گی۔
وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے کہا، ’’احتجاج کا حق ہمارے ملک میں ایک بنیادی آزادی ہے، لیکن اس آزادی کو دوسروں کے اس حق کے ساتھ متوازن ہونا چاہیے کہ وہ خوف کے بغیر اپنی زندگی گزار سکیں۔ بڑے اور بار بار ہونے والے مظاہرے بعض مذہبی برادریوں کو غیر محفوظ، خوفزدہ اور گھروں سے نکلنے سے ہچکچانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔‘‘
زیادہ تر یہ مظاہرے پُرامن رہے ہیں لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ ان سے بعض اوقات سامیت مخالف جذبات کو ہوا ملی ہے۔ کچھ یہودیوں کا کہنا ہے، ’’دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو گا‘‘ جیسے نعروں سے وہ خود کو خطرے میں محسوس کرتے ہیں۔ چند مظاہرین کو حماس کی حمایت پر گرفتار بھی کیا گیا ہے، جو برطانیہ میں ایک کالعدم تنظیم ہے۔
جمعرات کو مانچسٹر کی ایک عبادت گاہ پر حملے میں دو یہودی افراد کی ہلاکت کے بعد پولیس اور سیاست دانوں نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس ہفتے احتجاج سے گریز کریں۔ وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ مظاہرین کو ’’برطانوی یہودی برادری کے غم کا احترام کرنا چاہیے۔‘‘
تاہم ہفتے کو تقریباً ایک ہزار افراد نے ٹریفالگر اسکوائر میں احتجاج کیا، جہاں انہوں نے ’’میں نسل کشی کی مخالفت کرتا ہوں، میں فلسطین ایکشن کی حمایت کرتا ہوں‘‘ جیسے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ پولیس نے 488 افراد کو کالعدم تنظیم کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا۔
حکومت نے جولائی میں ’’فلسطین ایکشن‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ ناقدین کے مطابق حکومت آزادیِ اظہار اور احتجاج کے حق کو محدود کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4550 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C