برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا: وزیراعظم بورس جانسن
👁️ 64 بار دیکھا گیا
برطانیہ 31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا: وزیراعظم بورس جانسن
مانچسٹر (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک مرتبہ پھر یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ بریگزٹ پر معاملہ فہمی سے کام لے۔
انھوں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے لیے ایک نیا منصوبہ وضع کیا ہے اور وہ اس کو بلاک کو پیش کرنے والے ہیں لیکن ساتھ ہی انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی نئی ڈیل طے نہیں پاتی ہے تو برطانیہ کسی قسم کے نتائج کی پروا کیے بغیر 31 اکتوبر کو یورپی یونین کو خیرباد کہہ دے گا۔
انھوں نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں کے لیے ایک متبادل سمجھوتا یہ ہوسکتا ہے کہ شمالی آئرلینڈ کی سرحد پر یا اس کے نزدیک کوئی کسٹم چیک پوسٹ نہیں ہوگی اور برطانیہ اس صورت میں یورپی یونین سے کسی نئی ڈیل کے بغیر بھی اخراج کے لیے تیار ہے۔
بورس جانسن قبل ازیں بھی یورپی یونین سے یہ مطالبہ کرچکے ہیں کہ وہ آئرلینڈ کے ساتھ بارڈر کا مسئلہ (بیک اسٹاپ) حل کرے۔ انھوں نے اس سرحدی انتظام کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اگر برطانیہ سے بریگزٹ کی طلاق کے لیے کوئی سمجھوتا چاہتی ہے تو اسے اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔
وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے متعدد مرتبہ خبردار کرچکے ہیں کہ اگر یورپی یونین نے برطانیہ کے انخلا کے سمجھوتے پر مذاکرات سے انکار جاری رکھا تو پھر وہ 31 اکتوبر کو کسی نئے سمجھوتے کے بغیر (نوڈیل) ہی تنظیم کو خیرباد کہہ دیں گے۔
واضح رہے کہ ان کی پیش رو برطانوی وزیراعظم تھریزا مے نے یورپی یونین سے انخلا کا یہ سمجھوتا طے کیا تھا لیکن آئیرلینڈ اور برطانیہ کے درمیان واقع سرحد کے انتظام اور کسٹم سمیت دیگر محصولات کے بارے میں ابھی تک کوئی سمجھوتا طے نہیں پاسکا ہے۔برطانیہ اور یورپی یونین کے باقی رکن ممالک کے درمیان آئیرلینڈ کے ذریعے ہی زمینی رابطہ ہوسکتا ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C