بلاول بھٹو زرداری کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان
👁️ 64 بار دیکھا گیا
بلاول بھٹو زرداری کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کو آرمی ایکٹ بل کی حمایت سے قبل مشاورت کرنی چاہیے تھی۔
پارلیمنٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرمی چیف کے نوٹیفکیشن کی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کو بھی متنازع بنا رہی ہے، حکومت اور مسلم لیگ ن مل کر عجلت میں قانون سازی کررہے ہیں، ن لیگ نے بل کی غیرمشروط حمایت کااعلان کیا تھا، میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو اپوزیشن سے مشاورت کرنا چاہیے تھی، ن لیگ نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس بل کو پارلیمانی طریقہ کار کے مطابق پاس کیا جائے گا، مناسب ہوگا کہ اس بل کو قومی اسمبلی میں منظوری سے قبل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھیجا جائے، پارلیمانی قواعدوضوابط کے تحت قانون سازی ہوئی تو ساتھ دیں گے، پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں جنرل کیانی کو توسیع دی، ہم توسیع کے مخالف نہیں مگر چاہتے ہیں کہ پارلیمانی قوائد و ضوابط پرعمل کیا جائے۔
بلاول نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی کامیابی ہے کہ یہ معاملہ پارلیمان میں آیا، عدالت نے تسلیم کیا کہ طاقت کا سرچشمہ پارلیمان ہے، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، اس کی حساسیت مدنظر رکھ کے اسے حل کرنا چاہئے۔ ہمارے پاس صرف 50 ووٹ ہیں، ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کا شفاف نظام چاہتے ہیں، پارلیمانی احتساب کے نظام کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C