بلوچستان: سبی میں جھڑپ، تین دہشت گرد اور کیپٹن حیدر عباس ہلاک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سبی میں جھڑپ، تین دہشت گرد اور کیپٹن حیدر عباس ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک کیپٹن ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے ٹلی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران ایس ایس جی گروپ کے کمانڈو کیپٹن حیدر عباس ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کیپٹن حیدر عباس کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے تھا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سبی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کیپٹن حیدر عباس شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ایک اور بیٹے کیپٹن حیدر نے حیدر کرارؓ کی روایت پر عمل کرتے ہوئے سبی میں اپنی جان وطن عزیز پر وار دی۔
پاکستان کے ایک اور بیٹے نے سبّی میں جان پاکستان پر وار دی، کیپٹن حیدر نے حیدر کرارࣿ کی روائت پر عمل کرتے ہوئے اس جوان کی شہادت قوم پر ایک اور بیٹے کا احسان ہے۔۔۔سلام pic.twitter.com/IhMwVff2Mv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2022
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس جوان کی شہادت قوم پر ایک اور بیٹے کا احسان ہے۔
فخر پاکستان-ہمارے جوان!
کیپٹن حیدر عباس شہید کو خراج تحسین –
ان تمام ماؤں کو سلام جو اپنے جگر گوشوں کو اپنے دین,اپنے وطن عزیز کے واسطےمیدان میں اتار دیتی ہیں۔ انکےحوصلےکو سلام جنہوں نے بیٹے بیٹیوں کی جدائی کا ناقابل برداشت درد اپنے سینے میں
پوست کرلیا- pic.twitter.com/onetDqaQQO— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 21, 2022
سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوان فخر پاکستان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن حیدر عباس شہید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان تمام ماؤں کو سلام جو اپنے جگر گوشوں کو اپنے دین، اپنے وطن عزیز کے واسطے میدان میں اتار دیتی ہیں۔
فیصل جاوید نے کہا کہ انکے حوصلے کو سلام جنہوں نے بیٹے بیٹیوں کی جدائی کا ناقابل برداشت درد اپنے سینے میں پوست کرلیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C