15/March/2022

بلوچستان: سبی میں دھماکا، ایف سی کے 4 اہلکار ہلاک، 10 زخمی، 6 کی حالت تشویشناک

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: سبی میں دھماکا، ایف سی کے 4 اہلکار ہلاک، 10 زخمی، 6 کی حالت تشویشناک

بلوچستان: سبی میں دھماکا، ایف سی کے 4 اہلکار ہلاک، 10 زخمی، 6 کی حالت تشویشناک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کی تحصیل سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چار اہلکار ہلاک اور 10 شدید زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) سبی منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والے 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 8 مارچ کو بھی  سبی میں جیل روڈ پر ایک خودکش دھماکے میں فرنٹیئر کور کے سات اہلکار اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C