بلوچستان: مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 11 دہشت گرد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 11 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں سے مقابلے میں 11 مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے کوئٹہ سے 60 کلومیٹر دور مستونگ کے علاقے قمر مزار عباد میں مشترکہ کارروائی کی۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے کمپاؤنڈ کا محاصرہ کرکے مسلح افراد سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا لیکن انہوں نے فائرنگ شروع کردی، سیکیورٹی اہلکاروں نے پوزیشن سنبھالتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے کمپاؤنڈ میں موجود 11 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گرد کمپاؤنڈ کو اپنے ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے’۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) پاکستان شاخ سے تھا، جبکہ کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C