بلوچستان: مچھ میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایف سی اہلکار ہلاک، دو زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مچھ میں چیک پوسٹ پر حملہ، ایف سی اہلکار ہلاک، دو زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں ایف سی کا ایک سپاہی ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے مطابق دہشت گردوں نے مچھ میں قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا۔
پاکستانی فوج کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے بھرپور طریقے سے جواب دیا۔
اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی عرفان ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور طریقے سے جواب دینے کے لیے پُر عزم ہے اور دہشت گردوں کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دوسری جانب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں کے دوران صوبہ بلوچستان میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ ان کی کارروائیوں کے جواب میں ملک کی سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کرکے ان کی بیخ کنی کی کوشش کی ہے۔
ان حملوں اور اس کے جواب میں کی جانے والی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سیکڑوں سیکیورٹی فورسز اہلکار و افسران اور شہری ہلاک جبکہ ایک بڑی تعداد میں دہشت گرد ہلاک و گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8855 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4623 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3308 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2477 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2132 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1924 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C