بلوچستان میں بدامنی کے واقعات: نوشکی میں دھماکا، خضدار میں جھڑپ، مستونگ کے ڈی ایس پی لاپتہ
👁️ 348 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بدامنی کے واقعات: نوشکی میں دھماکا، خضدار میں جھڑپ، مستونگ کے ڈی ایس پی لاپتہ
کوئٹہ (نماٙندگان ڈیلی اردو ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں ایک ہی دن کے دوران دہشت گردی اور پرتشدد واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
نوشکی دھماکا
جمعہ کو ضلع نوشکی کے ڈبل روڈ پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب پولیس موبائل کے قریب دستی بم کا زوردار دھماکا ہوا۔ پولیس اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ عسکریت پسندوں نے ان پر دستی بم پھینکا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ایک راہ گیر عبدالناصر ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال نوشکی منتقل کیا گیا، جہاں ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا جبکہ تین شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے باوجود حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خضدار آپریشن
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے باغبانا میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اس دوران شدت پسند گروہ "بلوچ لبریشن آرمی" نے حملہ کیا اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جھڑپ میں سکیورٹی فورسز کے 3 جوان ہلاک جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
مستونگ کے ڈی ایس پی لاپتہ
ادھر مستونگ پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) رفیق حمزہ حب سے مستونگ آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق وہ اپنی والدہ کی تدفین اور فاتحہ خوانی کے بعد آواران سے واپس آئے تھے اور جمعرات کو حب چوکی سے مستونگ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
ڈی ایس پی رفیق حمزہ سوراب تک پہنچ گئے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کا کوئی اتا پتا نہیں۔ ان کے موبائل نمبر بھی مسلسل بند جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم نے ان کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C