06/February/2025

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کے 2 بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کے 2 بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے تخریب کاری کے 2 بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے

کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب چمن میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں گولا، بارود اور مواصلاتی آلات برآمد کرلیے، پشین ڈی سی کمپلیکس کے باہر سے بم برآمد ہوا، جسے ناکارہ بنادیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں کارروائی کےدوران مائنز، راکٹ لانچر اور دستی بم برآمد کرلیے گئے۔

فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے میں چھپائے گئے پرائما کارڈ، سیفٹی پن، اینٹی ایئر کرافٹ مارٹر گولے اور سیٹلائٹ فون بھی بر آمد کر لیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا یہ اسلحہ اور گولا بارود دہشت گردی کی بڑی کارروائی میں استعمال ہونا تھا۔

پشین میں بم ناکارہ بنادیا

ادھر ضلع پشین میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کمپلیکس کے باہر خود ساختہ بم برآمد ہوا، لیویز ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا، خود ساختہ بم سیمنٹ بلاک میں نصب کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C