بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز
👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) پاکستانی فوج کے مطابق ان کارروئیواں کا آغاز خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن صوبے میں حالیہ حملوں کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک جاری رہے گا۔
پاکستانی فوج نے شورش زدہ صوبے بلوچستان میں مسلح بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آج جمعے کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔
فوج کی جانب سے یہ اعلان رواں ہفتے بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے مسلح حملوں میں پچاس سے زائد افراد کی ہلاکتوں کے بعد کیا گیا ہے۔ فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کی گئی تین مختلف کارروائیوں میں پانچ باغی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ ان ظالمانہ کارروائیوں کے تمام مجرموں، سہولت کاروں اور ان کی مدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا۔‘‘ بلوچ علیحدگی پسندوں نے اس ہفتے کے اوائل میں متعدد اور مربوط حملوں کے ایک سلسلے میں سول اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔
فوج نے ان کارروائیوں کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کی جوابی کارروائیوں میں 21 عسکریت پسند مارے گئے تھے۔ صوبے میں سرگرم علیحدگی پسند گرپوں میں سے ایک بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حالیہ برسوں میں اپنے مہلک ترین حملوں میں سے ایک کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
یہ گروہ وسائل سے مالا مال صوبے بلوچستان کی پاکستان سے علیحدگی کی کوشش کر رہا ہے، جس میں چین کی سربراہی میں گہرے پانی کی بندرگاہ گوادر پورٹ اور سیندک میں سونے اور تانبے کی کان کنی جیسے منصوبے شامل ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان حملوں کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ منصوبہ چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا حصہ ہے، جس کے تحت پاکستان میں سڑکوں، ریل اور بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 65 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ بیجنگ نے بھی ان حملوں کی مذمت کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C