بلوچستان میں لیویز فورس کیلئے انسداد دہشت گردی ونگ قائم کرنے کا فیصلہ
👁️ 86 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں لیویز فورس کیلئے انسداد دہشت گردی ونگ قائم کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبائی حکومت بلوچستان لیویز فورس کا انسداد دہشت گردی ونگ قائم کرے گی، تاکہ سیکیورٹی فورس کو صوبے کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق تمام چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان لیویز فورس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عبدالغفار مگسی نے پیر کے روز لیویز فورس میں انسداد دہشت گردی کا خصوصی ونگ قائم کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد دہشت گردی کی کارروائیوں کا زیادہ مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے فورس کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، یہ ونگ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران دیگر سیکیورٹی فورسز اور ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس ونگ کے قیام سے لیویز فورس کو بااختیار بنایا جائے گا، اس کی آپریشنل طاقت میں اضافہ ہوگا اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔
توقع ہے کہ یہ ونگ دہشت گرد نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور بلوچستان میں مجموعی طور پر سیکیورٹی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ڈی جی لیویز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور بلوچستان کے عوام کے لیے امن برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
حکام نے بتایا کہ لیویز فورس کے انسداد دہشت گردی ونگ کو دہشت گردوں سے لڑنے اور ان کی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی، اور ونگ کو جدید ترین اسلحہ اور سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا۔
ونگ کے قیام کا فیصلہ کچھ حالیہ واقعات کے پیش نظر کیا گیا، جن میں چیک پوسٹوں اور لیویز فورس اسٹیشنز پر تعینات لیویز فورس کے اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کے حملے اور ان کے ہتھیار لے جانے کے وقت مزاحمت نہیں کی تھی۔
ان واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی لیویز نے فورس میں انسداد دہشت گردی ونگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C