22/August/2021

بلوچستان: پنجگور میں دھماکا، کیپٹن کاشف ہلاک، دو اہلکار زخمی

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: پنجگور میں دھماکا، کیپٹن کاشف ہلاک، دو اہلکار زخمی

بلوچستان: پنجگور میں دھماکا، کیپٹن کاشف ہلاک، دو اہلکار زخمی

راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گرد حملے میں کیپٹن کاشف ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گجک کے علاقے ٹوبو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں کیپٹن کاشف کی ہلاکت ہوئی اور 2 فوجی زخمی بھی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زخمی فوجیوں کو خضدار کے میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C