بلوچستان: پیپلز پارٹی اور ن لیگ رہنماؤں کے گھروں پر دستی بم حملہ، 7 محافظ زخمی
👁️ 459 بار دیکھا گیا
بلوچستان: پیپلز پارٹی اور ن لیگ رہنماؤں کے گھروں پر دستی بم حملہ، 7 محافظ زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے دو تلوار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا شکیل احمد درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 7 محافظ زخمی ہو گئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ حملے کے وقت گھر پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں میں سے سات افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
دریں اثنا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں ہونے والے اس دستی بم حملے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات عوام اور قیادت کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعائیں کیں اور یقین دلایا کہ واقعے کی فوری تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C