بلوچستان: چمن میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 15 زخمی، حزب الاحرار نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان: چمن میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 15 زخمی، حزب الاحرار نے ذمہ داری قبول کرلی
اسلام آباد+ چمن (ش ح ط/نمائندہ ڈیلی اردو) صوبے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ کے شہر چمن میں ایک دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
سول ہسپتال چمن میں جگہ کم پڑنے کے سبب شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اورمشکوک افراد کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق چمن کا علاقہ مال روڈ کافی گنجان آباد ہے اور عام دنوں میں یہاں کافی گہما گہمی ہوتی ہے۔
اس علاقے میں اسپیشل برانچ کا دفتر بھی ہے۔ دھماکے سے نزدیکی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ ہسپتال میں زخمیوں کا کافی رش ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا مال روڈ پر ہوا اور دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 15 زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 8 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے جائے حادثہ کو کور کر لیا ہے ہے اور عام افراد کو وہاں جانے کی اجازت نہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکا ہے اور ثبوت و شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے قبول کر لی ہے۔
حزب الاحرار کے ترجمان ڈاکٹر عبدالعزیز یوسف زئی نے ذرائع ابلاغ کو ایک پیغام کے ذریعے چمن دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔
ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دھماکے میں پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چمن دھماکے کی مذمت کی ہے اور جانی نقصان پر اظہار افسوس بھی کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے بھی چمن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا۔ دھماکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے۔ ہم شرپسند عناصر کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C