04/February/2022

بلوچستان: چمن میں لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بلوچستان: چمن میں لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

بلوچستان: چمن میں لیویز فورس کے چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں لیویز چوکی پر دستی بم حملہ ہوا جس میں 2 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں قائم لیویز کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، جس کی آواز اطراف میں شدت کے ساتھ سنی گئی۔

دھماکے کے بعد ریسکیو اداروں کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کیے۔

دستی بم حملے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جبکہ پولیس کی نفری نے بھی حملے کے مقام پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C