بلوچستان: کوئٹہ میں تین روز کے دوران چوتھا دھماکا
👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں تین روز کے دوران چوتھا دھماکا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) کوئٹہ میں آج مسلسل تیسرے روز شہر میں دھماکا کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرکی روڑ پر ریڑھی پر کریکر حملہ کیا گیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق شرپسندوں نے کوئٹہ کے علاقے سرکی روڑ پر ایک ریڑھی کو کریکر حملے کا نشانہ بنایا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھارری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے نے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے۔ ابھی تک کسی تنظیم نے دہشتگردی کے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ آج کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق شہر کے نواحی علاقے نیوکاہان مری کیمپ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ زیر استعمال مکان میں سے ان کے زیر استعمال اسلحہ وگولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ہلاک دہشتگردوں میں سے دو کی شناخت کالعدم تنظیم کے اہم رکن کے طور پر ہوئی ہے، تین ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کیلئے انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
8 اگست کو کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں پولیس کے دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
یہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے یونٹی چوک میں ہوا تھا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دہشتگردی واقعے کے بعد پورے شہر کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایک اور دھماکا ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے بارودی مواد ایک ریڑھی کے نیچے نصب کیا ہوا تھا۔
گزشتہ روز شرپسند عناصر کی جانب سے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر قائم ایک دکان پر دستی بم حملے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو کی ٹیمیں دہشتگرد واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں۔ سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دستی بم حملے میں طبی امداد کیلئے لایا گیا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
خیال رہے کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کر چکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C