بلوچستان: کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ پولیس اہلکاروں کی ‘ٹارگٹ کلنگ، تحفظ کا مطالبہ
👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ پولیس اہلکاروں کی ‘ٹارگٹ کلنگ، تحفظ کا مطالبہ
کوئٹہ (ڈیلی اردو/وی او اے) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آباد ہزارہ شیعہ کمیونٹی نے پولیس اہل کاروں کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل اور بدھ کو دو مختلف واقعات میں ہزارہ شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تین پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
پہلا واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
ایس ایچ او زرغون آباد آصف مروت نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پولیس اہلکار پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔
آصف مروت نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شوکت علی اور سید مہدی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
بدھ کو ایک اور واقعہ میں ڈیوٹی پر جانے والے پولیس اہلکار محمد جواد کو اسپنی روڈ پر بے نظیر پل کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
حکام کے مطابق تینوں پولیس اہلکاروں کا تعلق کوئٹہ میں آباد ہزارہ شیعہ کمیونٹی سے ہے اور بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ لگتا ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی کوئٹہ میں آباد ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو فرقہ وارانہ واقعات میں نشانہ بنا کر قتل کرنے کی وارداتیں ہوتی رہی ہے ہیں۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران ان واقعات میں واضح کمی آئی تھی۔
ایک اہلکار کے رشتے دار محمد علی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ “یوں لگتا ہے کہ ایک بار پھر ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔”
اُنہوں نے حکومت اور آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ ہزارہ کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔
ادھر بلوچستان پولیس کے حکام نے نواں کلی فائرنگ کے واقعہ میں مبینہ نااہلی کے مرتکب ہونے والے ایس ایچ او اور پولیس لائنز کے ایک محرر کو معطل کردیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں سات روزہ انسدادِ پولیو مہم جاری ہے جس کے پہلے روز ہی پولیس اہل کاروں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تاہم فائرنگ کے بعد پولیو مہم شیڈول کے مطابق جاری ہے۔
کالعدم لشکرِ جھنگوی نے ذمے داری قبول کرلی
بدھ کو اسپنی روڈ پر پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کے کرنے کی ذمے داری کالعدم مذہبی تنظیم لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔
تنظیم کے ترجمان نصیر رئیسانی نے بدھ کو کوئٹہ میں سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر لشکر جھنگوی کے ٹارگٹ کلر دستے نے ایک شیعہ پولیس اہلکار پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار جواد ہلاک ہو گیا ہے۔
تینوں اہلکاروں کی نماز جنازہ کوئٹہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں اعلٰی پولیس حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C