بلوچستان: کیچ سے تین افراد کی لاشیں برآمد
👁️ 421 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ سے تین افراد کی لاشیں برآمد
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع کیچ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے تاحال صرف دو افراد کی شناخت ہوسکی ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وحید نے بتایا ہے کہ دو افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں جن کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔
مرنے والے افراد کی تفصیلات جاننے کے لیے کیچ پولیس کے ایس ایس پی زوہیب محسن سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
تاہم کیچ میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان میں سے دو افراد کی لاشیں تربت کے نواحی علاقے سے ملیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تربت کے نواحی علاقے سے دریافت ہونے والی لاشوں میں سے ایک کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کہرین بل نگور کے رہائشی ہیں جبکہ دوسرے شخص کی شناخت طاہر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ طاہر احمد کا تعلق کھڈان کے علاقے شُلی سے ہے ۔ تیسری لاش گومازی کے علاقے سے ملی ہے جن کی تاحال شناخت نہیں ہوئی۔
دشت کُھڈان میں رابطہ کر نے پر ایک پولیس اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جن دو افراد کی لاشیں تربت کے نواحی علاقے سے ملی ہیں اگرچہ ان کا تعلق دشت سے بھی ہے لیکن وہ کُھڈان پولیس سٹیشن کی حدود سے نہیں بلکہ وہ تربت پولیس سٹیشن کی حدود سے ملی ہیں اور ان کی رہائش گوادر میں بھی ہے۔
پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ان افراد اور ان کی ہلاکت کے محرکات کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26385 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15622 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11916 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9270 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7527 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5478 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C