بلوچستان: کیچ کے علاقے ہوشاب میں کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد ہلاک
👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ کے علاقے ہوشاب میں کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو/اے پی پی) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں اہم کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش شامل ہے، ہلاک دہشت گرد تربت اور پسنی کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔
آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، ہتھیار سکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہونے تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں 25 اور 26 کی درمیانی شب شدت پسندوں کے حملے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
منگل اور بدھ کی درمیانی شب اس حملے کے بعد اس سے متعلق خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن پاکستان فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر نے جمعرات کو اس واقعے کی تصدیق کی تھی۔
کیچ کہاں واقع ہے؟
کیچ بلوچستان کا ایران سے متصل ضلع ہے۔ یہ علاقہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اندازاً 8 سو کلو میٹر کے فاصلے پر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
بلوچستان میں 2005 کے بعد حالات زیادہ خراب ہونے کے بعد سے کیچ میں بھی سکیورٹی فورسز پر حملوں، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C