بلوچستان کے مستونگ میں جعفر ایکسپریس پر دھماکہ، متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
👁️ 304 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے مستونگ میں جعفر ایکسپریس پر دھماکہ، متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقے اسپیزنٹ میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں پشاور سے کوئٹہ جا رہی جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جبکہ اس حادثے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
محکمہ صحت بلوچستان اور سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق زخمی ہونے والے متعدد افراد کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جبکہ ایک زخمی بچے کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کیا گیا۔
ریلوے کوئٹہ ڈویژن کے پبلک ریلیشنز آفیسر محمد کاشف نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد کے استعمال سے اسپیزنٹ میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا، جس کے سبب جعفر ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرین میں 270 مسافر سوار تھے، جن میں سے بیشتر محفوظ رہے۔
دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، ریلیف ٹرین کوئٹہ سے روانہ کر دی گئی اور ریسکیو ٹیمیں، آفیسرز اور پرائیویٹ کرینیں موقع پر پہنچا دی گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی مرمت اور بوگیوں کو ہٹانے کا کام دن کی روشنی میں شروع کیا جائے گا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم بلوچ ریپبلکن گارڈز نے حملے کی ذمہ داری ققبول کرلی۔
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ عسکریت پسندوں نے آج شام کے وقت کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے دشت میں ایک آئی ای ڈی نصب کر کے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹرین پر سوار پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے، جبکہ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند برسوں میں بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں شدت پسند صوبے کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور ریلوے ٹریکس کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ اسپیزنٹ کے قریب پچھلے ماہ بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جس میں جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔
گذشتہ برسوں میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس متعدد خطرناک واقعات سے دوچار رہی ہے۔
سبی کے قریب نصب بم کے دھماکے سے ٹرین محفوظ رہی، 24 جولائی کو کوئٹہ۔سبی ریلوے سیکشن میں دھماکے سے بولان میل کی ایک بوگی کو نقصان پہنچا، جبکہ 28 جولائی کو سکھر میں پٹڑی سے اترنے کی ابتدائی وجہ دھماکہ قرار دی گئی، بعد میں وزارت ریلوے نے تکنیکی خرابی کا سبب بتایا۔ جون میں جیکب آباد میں ریموٹ کنٹرول بم سے 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ واقعات بلوچستان میں ریلوے سیکشن کی سیکیورٹی اور مسافروں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات کو بڑھا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C