بلوچستان: گوادر کے شہر پسنی میں دھماکا، کیپٹن سمیت دو اہلکار ہلاک
👁️ 22 بار دیکھا گیا
بلوچستان: گوادر کے شہر پسنی میں دھماکا، کیپٹن سمیت دو اہلکار ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں پاک فوج کے ایک افسر، اور سپاہی سمیت دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو پسنی کے بازار خدا بخش میں پیش آیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے امپرووائزڈ ایکسپلوزیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شامل ہیں جبکہ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دشمن ایجنسیوں کی حمایت سے دہشت گردوں کی اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان میں سخت محنت سے حاصل کیے گئے امن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ہر طرح سے اس قسم کے گھناؤنے افعال کو بے اثر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8852 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4616 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3304 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1919 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C