بلوچستان: ہرنائی میں آئل اینڈ گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی پر دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 13 زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں آئل اینڈ گیس کمپنی کی سکیورٹی گاڑی پر دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 13 زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے وڑیک میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں گیس اور تیل تلاش کرنے والی ماڑی کمپنی کے دو اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ماڑی گیس اینڈ آئل کمپنی کی گاڑی مزدوروں کو لے کر جارہی تھی اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکے سے گاڑی بری طرح سے متاثر ہوئی جبکہ اس میں سوار کم از کم دو اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہے۔ جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دھماکے کے مقام کو بھی سیل کر دیا ہے۔
دھماکے کے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور لیویز فورس دھماکےکی جگہ پہنچ گئیں۔
لیویز حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
اس حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔
ترجمان جیئند بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ سے ہرنائی میں دھماکے پر رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ ہرنائی دھماکے کے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C