بلوچستان : دھماکہ میں 3افراد زخمی ، فائرنگ سے ہزارہ برادری کا ایک نوجوان ہلاک 2 زخمی
👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان : دھماکہ میں 3افراد زخمی ، فائرنگ سے ہزارہ برادری کا ایک نوجوان ہلاک 2 زخمی
کوئٹہ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ واقعات کے دوران دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔
پنجگور کے علاقے گوارگو میں فتح علی بازار کے قریب بچے کھیل رہے تھے کہ انہیں ایک مشتبہ ٹھوس چیز ملی۔ پولیس کے مطابق بچوں میں سے ایک نے اسے پتھر مار کر توڑنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں دو بچے ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں تقریباً 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ واقعے کی نوعیت اور دھماکا خیز مواد سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ کے مغربی بائی پاس کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے افراد بولان میں پکنک کے بعد واپس کوئٹہ جا رہے تھے کہ مغربی بائی پاس کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے ایک نوجوان موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ نیو سریاب پولیس کے ایس پی عابد بخاری نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ابتدائی طور پر اسے ٹارگٹ کلنگ قرار نہیں دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران جوہری منصوبوں سے پیچھے ہٹ چکا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
04/October/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
غزہ پر اسرائیلی حملہ، حماس کے رہنما علی العمودی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
04/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان : دھماکہ میں 3افراد زخمی ، فائرنگ سے ہزارہ برادری کا ایک نوجوان ہلاک 2 زخمی
04/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ نومبر کے انتخابات کے فوراً بعد ختم ہوسکتی ہے ، ٹرمپ کا دعویٰ
03/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں کی اطلاعات، صنعاء اور صعدہ میں مختلف اہداف نشانہ بننے کا دعویٰ
03/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ریاض میں آرامکو کی تنصیب کے قریب دھواں اور آگ، واقعے کی وجہ تاحال واضح نہیں
03/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26359 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15598 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11886 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9222 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7492 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5355 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C