بنوں حملے میں زخمی ہونے والے میجر عدنان اسلم دم توڑ گئے، راولپنڈی میں نمازِ جنازہ ادا
👁️ 448 بار دیکھا گیا
بنوں حملے میں زخمی ہونے والے میجر عدنان اسلم دم توڑ گئے، راولپنڈی میں نمازِ جنازہ ادا
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں وفاقی نیم فوجی دستے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر 2 ستمبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے افسر میجر عدنان اسلم چھ روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔
ڈیلی اردو کو سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ میجر عدنان نے کارروائی کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے زخمی ساتھی کو جسم سے ڈھانپ کر بچایا اور دو حملہ آوروں کو ہلاک کیا، تاہم وہ خود چار گولیوں کا نشانہ بنے۔ شدید زخمی حالت میں انہیں سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عدنان اسلم کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف، پاکستان فوج کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، اعلیٰ فوجی و سول افسران اور اہلخانہ نے شرکت کی۔ بعد ازاں میجر عدنان کو ان کے آبائی علاقے میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔
وزیرِاعظم نے میجر عدنان کی جرات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: ’’آج ہم نے ایک بہادر سپوت کو کھو دیا ہے، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔‘‘
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان کی قربانی اس بات کی گواہی ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے مشن پر ثابت قدم ہے۔
خیال رہے کہ 2 ستمبر کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد مسلح شدت پسندوں نے ایف سی لائنز پر دھاوا بولا تھا۔ اس حملے میں 6 اہلکار ہلاک، 16 زخمی جبکہ 3 عام شہری بھی متاثر ہوئے تھے۔ جوابی کارروائی میں خودکش بمبار سمیت 6 شدت پسند مارے گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان نے قبول کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3267 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C