بنوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر 4 افراد قتل
👁️ 101 بار دیکھا گیا
بنوں میں اونچی آواز میں میوزک چلانے پر 4 افراد قتل
بنوں (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میراخیل میں میوزک تیز آواز میں سننے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ہے،جس کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے چار افراد موت کی وادی میں چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میراخیل میں اونچی آواز پر ساونڈ سسٹم چلانے پر دو گروہوں میں تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔
آتشیں اسلحے سے لیس افراد کے مابین فائرنگ سے باپ، بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے جبکہ قریب سے گزرتا راہگیر بھی اندھا دھند چلتی گولیوں کی زد میں آ گیا۔ چاروں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسے۔
پولیس کے مطابق میرا خیل میں واقع ایک گھر میں بلند آواز سے میوزک بج رہا تھا جس پر پڑوسی نے منع کیا۔ میوزک بند نہ کرنے پر پڑوسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا اور بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C