بنوں میں تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک
👁️ 42 بار دیکھا گیا
بنوں میں تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے زندی فلک شیر پر انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں شاہ فہد، نو الدین، صابرین، شیرمان اللہ اور محمد اقبال شامل ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے 3 اے کے 47 بندوقیں، 12 میگزین، گولہ بارود اور موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
پولیس کی جانب سے فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لندن : ایرانی انٹیلی جنس کے لیے نگرانی کرنے والے دو شہری مجرم قرار، صحافیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
12/November/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا امکان مسترد، جے ڈی وینس کو مذاکرات کے بجائے ڈیموکریٹ ریاستوں پر توجہ دینے کی ہدایت
12/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مستونگ : سکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، جوابی کارروائی میں تین حملہ آور ہلاک
12/November/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : بندکورائی پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، شہریوں کی بڑی تعداد مدد کے لیے پہنچ گئی
12/November/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس کی کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے
12/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
کرم : دہشتگردوں کے زیرِ زمین ٹھکانوں کا صفایا، سات سرنگیں تباہ اور بھاری اسلحہ برآمد
12/November/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26461 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15688 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11989 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9366 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7631 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5625 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C