09/February/2025

بنوں میں شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو سرِعام گولیاں مار کر ہلاک کردیا

👁️ 50 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو سرِعام گولیاں مار کر ہلاک کردیا

بنوں میں شدت پسندوں نے پولیس اہلکاروں کو سرِعام گولیاں مار کر ہلاک کردیا

واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔

یہ لاشیں اتوار کے روز بنوں اور ٹانک کے علاقوں سے بر آمد کی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق بنوں اور ٹانک سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے گربز سے
2 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ دونوں افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

گولیوں سے چھلنی دونوں نعشیں قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچادی گئیں جہاں ان کی شناخت پولیس اہلکار ریاض اللہ اور حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ریاض اللہ تھانہ اتمانزئی میں تعینات تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دونوں افراد کو چند روز قبل اغواء کیا گیا تھا۔

شدت پسند تنظیم نے ان افراد کو قتل کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے، ویڈیو میں دونوں افراد کو انتہائی قریب سے سروں پر گولیاں مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

دوسری جانب ٹانک کے علاقے گومل سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کوٹ اعظم کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے، اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شدت پسندوں نے اہلکار سمیع اللہ کو 3 روز قبل ٹانک کے علاقے گومل سے اغواء کیا تھا، پولیس اہلکار کو ڈیوٹی سے گھر واپس جاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C