14/January/2022

بنوں میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی سرفراز ہلاک

👁️ 23 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی سرفراز ہلاک

بنوں میں فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی سرفراز ہلاک

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فوجی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکستانی فوج کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں 13 اور 14 جنوری کی درمیانی رات کو دہشت گردوں نے ایک فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے جوانوں جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں سے اسی جگہ پر مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی سرفراز علی ہلاک ہوگئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C