08/November/2026

بنوں میں مبینہ ڈرون حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی

👁️ 100 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں میں مبینہ ڈرون حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی

بنوں میں مبینہ ڈرون حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی

بنوں (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مبینہ ڈرون حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعہ تحصیل ڈومیل کے علاقے اتوار میلہ میں کاشو نالہ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئیں۔ اہلکاروں نے زخمی پولیس اہلکاروں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملے میں استعمال ہونے والا ڈرون مسلح تھا یا اس کے ذریعے دھماکا خیز مواد گرایا گیا۔ واقعے کی نوعیت، ذمہ داروں اور مزید تفصیلات کے بارے میں بھی سرکاری سطح پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C