بنوں واقعے کی تحقیقات کیلئے عدلیہ سے درخواست کریں گے، ایپکس کمیٹی
👁️ 94 بار دیکھا گیا
بنوں واقعے کی تحقیقات کیلئے عدلیہ سے درخواست کریں گے، ایپکس کمیٹی
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنوں واقعے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے عدلیہ کو درخواست دی جائے گی۔
https://x.com/KPChiefMinister/status/1816451688938565854?t=Q-fAu2YJX2WoWrVdZxMXlQ&s=19
جمعرات کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت خود بھی بنوں واقعے کی انکوائری کروائے گی اور ذمہ داران کا تعین کرے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایپکس کمیٹی کی رائے میں پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ سب کا یہ فرض بھی ہے کہ قانون اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری ہو، لاقانونیت اور پُرتشدد احتجاج سے گریز کیا جائے تاکہ دیگر عناصر اس کو کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہ کریں۔‘
خیال رہے بنوں میں گذشتہ ہفتے 19 جولائی کو تاجر برادری نے سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کے ہمراہ ’شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے‘ احتجاج کیا تھا۔
صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق یہ احتجاج پریٹی گیٹ پر ’پُرامن‘ طریقے سے ختم ہو گیا تھا لیکن بعد میں احتجاج کے شرکا نے سپورٹس کمپلیکس کی طرف جانا شروع کر دیا اور وہاں کچھ شرپسندوں نے سکیورٹی فورسز کے ڈپو پر نہ صرف پتھراؤ کیا بلکہ چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق علاقے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے حالات پر قابو پانے اور مظاہرین کو حساس علاقے سے باہر نکالنے کی کوشش کی اور اس دوران ایک شخص ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن کے متعلق عسکری اداروں نے واضح بتادیا ہے کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا اور مقامی سطح پر دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کرے گی۔
’مشکوک علاقہ جات و مدارس پر کارروائی سی ٹی ڈی کی ذمہ داری ہے اور یہ کارروائی سی ٹی ڈی ہی کرے گی۔‘
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں کو دور کرنے کے لیے مقامی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں عامی نمائندے، سویلین، عسکری اداروں اور پولیس کے نمائندے ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹیاں مسائل کے سدِباب کے لیے فوری جرگے بُلائیں گی اور ’قابلِ عمل حل‘ نکالیں گی۔
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستانی فوج، پولیس، دیگر دفاعی اداروں اور عوام نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے لازوال قربانیاں دیں، اس لیے کسی بھی ایسے غیر جمہوری ایجنڈے یا پروپیگنڈے سے اجتناب کیا جائے سے ان کی یا ان کے خاندان والوں کی دل آزاری ہو۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن کے صوبہ الجوف میں سعودی فضائی حملے، حوثیوں کا 14 افراد کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کا دعویٰ
29/October/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں حکومت کسی کی بھی ہو، حزب اللہ اپنی پالیسی جاری رکھے گی، نعیم قاسم
29/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات، امریکہ کا غیر ہنگامی عملے اور اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
29/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
عدن ایئرپورٹ پر حوثیوں کا حملہ، شہری زخمی، املاک کو نقصان؛ فضائی آمدورفت معطل
29/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا سات روزہ منصوبہ نافذ کرانے کے لیے ثالثوں سے رابطہ جاری ہے، عباس عراقچی؛ قطر کی نئی تجاویز پر بھی اختلافات برقرار
29/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
جنگی خطرات کے باوجود روس کا ایران کے بوشہر جوہری پاور پلانٹ میں تعمیراتی سرگرمیاں تیز کرنے کا اعلان
28/October/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26409 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15647 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11951 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9309 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7563 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5533 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C