بنوں کے قبائلی عمائدین کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات: ’جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے دھرنا جاری رہیگا‘
👁️ 95 بار دیکھا گیا
بنوں کے قبائلی عمائدین کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات: ’جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے دھرنا جاری رہیگا‘
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے قبائلی عمائدین کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈہ پور سے طویل ملاقات کے بعد عمائدین کے مطالبات کے لیے وزیر اعلی نے ایپکس کمیٹی طلب کرنے کا کہا ہے۔
جرگہ عمائدین نے کہا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ان کا دھرنا جاری رہے گا۔
قبائلی عمائدین کے رہنما اور بنوں چیمبر آف کامرس کے سربراہ ناصر بنگش نے بی بی سی کو بتایا کہ کل یعنی منگل سے ان کا دھرنا جاری رہے گا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوں گے۔
انھوں نے بتایا کہ انھوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات پیش کیے ہیں جس پر وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ان میں بیشتر مطالبات ایسے ہیں جن میں وفاقی حکومت کی منظوری ضروری ہے اس لیے وہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز طلب کریں گے جس میں ان مطالبات پر غور ہو گا اور اگر مطالبات منظور ہوجاتے ہیں تو وہ خود بنوں آکر اس کا اعلان کریں گے۔
ناصر بنگش نے بتایا کہ اس ایپکس کمیٹی میں بنوں اقوام کے نمائندہ جرگہ کے پانچ اراکین بھی شامل ہوں گے۔
اس اجلاس میں وزیر اعلی کے ساتھ انسکپٹر جنرل پولیس اور چیف سیکرٹری موجود تھے۔
ناصر بنگش کے مطابق وزیر اعلی کو بتایا گیا ہے کہ ’علاقے میں شدت پسند موجود ہیں وہ اچھے ہیں۔ یا برے ہیں انھیں نہیں معلوم لیکن لوگ پریشان ہیں۔ علاقے میں امن نہیں ہے اور پولیس رات کے وقت پیٹرولنگ نہیں کر سکتی۔‘
جرگہ اراکین کی تعداد 41 بتائی گئی ہے اور اجلاس کے خاتمے کے بعد ناصر بنگش نے کہا کہ وہ واپس بنوں جا رہے ہیں اور صبح وہ دھرنے میں شریک ہوں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C