بنگلہ دیش میں تمام روایتی رسموں کو توڑتے ہوئے دلہن، دولہا کو بیاہ لائی
👁️ 153 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش میں تمام روایتی رسموں کو توڑتے ہوئے دلہن، دولہا کو بیاہ لائی
ڈھاکا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ دلہن نے تمام روایتی رسم و رواج کو مسترد کردیا اور خود اپنے دلہا کو لینے کے لیے بارات کی شکل میں پہنچ گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خدیجہ اختر خوشی نامی اس دلہن نے شادی کی تمام روایات کو اس وقت چیلنج کیا جب یہ اپنی بارات لڑکے کے گھر خود لے کر گئیں جبکہ اپنے دولہے کو رخصت کراکر اپنے گھر بھی لے آئیں۔
ان دونوں کی یہ شادی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہے۔ عام طور پر روایتی شادیوں میں لڑکا، لڑکی کے گھر باراتیوں کے ساتھ آتا ہے اور شادی کرکے اپنی دلہن کو اپنے ساتھ گھر لے جاتا ہے۔ لیکن اس مثالی شادی میں خدیجہ اختر باراتیوں کے ساتھ اپنے دولہے طارق السلام کے گھر پہنچیں، جہاں ان سے شادی کرکے وہ انہیں اپنے ساتھ اپنے گھر لے آئیں۔
ان کی شادی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ اس حوالے سے خدیجہ کا کہنا تھا کہ ‘میں جانتی ہوں یہ عام بات نہیں، لیکن دوسری لڑکیاں بھی میرے نقشے قدم پر چل سکتی ہیں۔
27 سالہ دلہے طارق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس قسم کی شادی میں دوستوں اور گھر والوں کا پورا سپورٹ ملا اور کسی نے بھی ان کے انتخاب پر تنقید نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے مل کر ایسی شادی اس لیے کی تاکہ صنفی امتیاز کو ختم کیا جاسکے اور خواتین کو بھی برابری کے حقوق مل سکیں۔ اس جوڑے نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی اس شادی سے لوگوں کو یہ پیغام ملے گا کہ خواتین بھی وہ سارے کام کرسکتی ہیں جو مرد کرتے ہیں۔
کچھ لوگوں نے اس دلہن کو بہادر کہا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھی اس طرح شادی کرنا چاہتے ہیں جبکہ کچھ نے ان کی شادی میں روایات کی تبدیلی کو ناپسند کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C