بنی گالہ تجاوزات کیس: حکومت کے پاس 10 لاکھ روپے بھی نہیں تو ڈی چوک میں چندہ مانگنا شروع کر دے: سپریم کورٹ
👁️ 122 بار دیکھا گیا
بنی گالہ تجاوزات کیس: حکومت کے پاس 10 لاکھ روپے بھی نہیں تو ڈی چوک میں چندہ مانگنا شروع کر دے: سپریم کورٹ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) بنی گالہ اور کورنگ نالہ میں غیر قانونی تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت ہر سیکریٹری داخلہ کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی تجاویز بھی طلب کرلیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے بنی گالہ اور کورنگ نالہ میں غیر قانونی تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت کورنگ نالے پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسارکیا کہ ان پلانٹس کی تنصیب کیلئے کتنا عرصہ درکار ہوگا جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ تین ٹریٹمنٹ پلانٹس دو سال میں لگ جائیں گے۔
جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ کیا کوئی عارضی منصوبہ نہیں،دو سال تک کیا حکومت پنڈی والوں کو گندہ پانی پلائے گی، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ کورنگ نالے پر آباد بے تحاشا غیر قانونی آبادی کو ہٹایا نہیں جاسکتا۔
جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ قانون پر عمل ہو تو اس آبادی کو ہٹادینا چاہئیے،دس دس لاکھ روپے لگا کر وقتی طور پر پانی کی صفائی کا کام کیا جا سکتا ہے، سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ حکومت نے تو غیر قانونی آبادی ختم کرنے کے معاملے پر بے بسی ظاہر کر دی ہے،اگر حکومت کے پاس دس لاکھ روپے بھی نہیں تو ڈی چوک میں چندہ مانگنا شروع کر دے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے اگلی سماعت پر سیکریٹری داخلہ کو طلب کر لیا اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی تجاویز بھی طلب کرلی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C