‘بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں 3 مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے’: ڈی جی آئی ایس پی آر
👁️ 122 بار دیکھا گیا
‘بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں 3 مبینہ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے’: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی اردو) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں 3 ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف ایک ذمہ دار عہدے پر فائز ہیں۔ ان کا آزاد کشمیر میں ٹریننگ کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ مایوس کن ہے۔
The propensity of false claims by senior Indian military leadership especially since Pulwama incident is detrimental to peace in the region. Such false claims by Indian Army are being made to suit vested domestic interests. This is against professional military ethos.2/2.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2019
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے، چاہے تو بھارتی سفارتخانہ غیر ملکی میڈیا کے ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ کر سکتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی سفارتخانہ اپنے آرمی چیف کا دعویٰ ثابت کر کے دکھائے، بھارتی عسکری قیادت کے جھوٹے دعوے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آزاد کشمیر میں کسی قسم کے کوئی کیمپ نہیں، یہ جھوٹے دعوے عسکری روایات کے منافی ہیں۔ بھارتی سفارتخانے کو دعوت دیتے ہیں کسی میڈیا یا سفیر کو لے جا کر دعوؤں کو ثابت کر کے دکھائے۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارتی فوجی قیادت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ بھارت پلوامہ واقعہ کے بعد بھی ایسے جھوٹے دعوے کرچکا ہے، بھارتی فوج کے جھوٹے دعوے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے ایسے دعوے داخلی فائدے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سینیئر فوجی افسران پلوامہ حملے کے بعد سے مسلسل جھوٹے دعوے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں بلا اشعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی سمیت 7 شہری شہید ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11805 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C