05/September/2026

ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز

👁️ 63 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز

ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز

واشنگٹن (ڈیلی اردو ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حساس جوہری مقامات کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ایک انتہائی محفوظ زیرِ زمین مقام کو جلد نشانہ بنا سکتا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ختم کرانے کے لیے نئی سفارتی کوششیں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اگر ایران کے مذکورہ مقام پر جوہری سرگرمیاں جاری رہیں تو امریکا کارروائی کرسکتا ہے۔ امریکی صدر نے ممکنہ کارروائی کے لیے کسی مخصوص تاریخ یا حملے کے طریقہ کار کی وضاحت نہیں کی۔

رپورٹس کے مطابق ’پک ایکس ماؤنٹین‘ ایران کے نطنز جوہری مرکز کے قریب واقع ایک انتہائی محفوظ مقام سمجھا جاتا ہے۔ اسے ’کولنگ گزلا‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہاں زیرِ زمین سرنگوں کا ایک پیچیدہ نظام موجود ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث یہ ایران کے حساس جوہری پروگرام سے منسلک اہم مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے نئی سفارتی کوشش

امریکی صدر نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی سرگرمیاں بڑھانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر روس اور یوکرین کا دورہ کریں گے اور جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی تجویز پر بات چیت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی وفد پہلے ماسکو میں روسی حکام سے ملاقات کرے گا، جس کے بعد کیف جانے کا امکان ہے۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی وٹکوف اور کشنر کے کیف پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دونوں نمائندے جنگ کے خاتمے کے لیے ایک قابلِ عمل منصوبہ لے کر جا رہے ہیں، تاہم جنگ بندی اور مستقل امن کے معاملے پر ماسکو اور کیف کے درمیان بنیادی اختلافات بدستور موجود ہیں۔

ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے واضح اشارے اور روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے نئی سفارتی سرگرمیاں ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکی خارجہ پالیسی بیک وقت مشرق وسطیٰ اور یورپ کے دو بڑے تنازعات پر مرکوز ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C