بھارتی جیلوں میں دو روز میں 2 پاکستانی قیدی جاں بحق
👁️ 146 بار دیکھا گیا
بھارتی جیلوں میں دو روز میں 2 پاکستانی قیدی جاں بحق
احمد آباد (ویب ڈیسک) بھارتی جیل میں قید مزید 2 پاکستانی شہری نامناسب سہولیات اور طبی امداد کی عدم فراہمی کے باعث انتقال کر گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نام نہاد سیکولر ریاست کے دعویدار اور انسانی حقوق کے خود ساختہ داعی بھارت کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دو مزید پاکستانی شہری محمد اعظم اور امین افضل بھارتی قید میں دم توڑ گئے۔
دونوں پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے پر بھارت نے قید کر رکھا تھا، جہاں طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔ احمد آباد جیل میں قید پاکستانی ماہی گیر امین افضل ڈیڑھ سال سے قید تھا جب کہ محمد اعظم کے بارے میں تفصیلات کا انتظار ہے۔
گزشتہ روز امرتسر جیل میں بھی ایک پاکستانی قیدی بیماری کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا، ذہنی توازن درست نہ ہونے کے باعث 62 سالہ امجد کے اہل خانہ کا سراغ نہ لگ سکا تھا۔ اس طرح محض 2 دنوں میں بھارتی جیل میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی قیدیوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد جے پور جیل میں مشتعل بھارتی قیدیوں نے پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں شاکر اللہ کی موت واقع ہوگئی تھی جب کہ پوسٹ مارٹم کے نام پر میت کے جسم سے اہم اعضاء بھی نکال لیے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15514 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9093 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C