بھارتی فوج نے کشمیر میں 2021 میں 210 کشمیریوں کو قتل کیا
👁️ 24 بار دیکھا گیا
بھارتی فوج نے کشمیر میں 2021 میں 210 کشمیریوں کو قتل کیا
سرینگر (ڈیلی اردو/کے ایم ایس) بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک برس میں 210 کشمیریوں کو قتل کیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے 65 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جبکہ وہ ان کی حراست میں تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ صرف دسمبر 2021 میں بھارتی فورسز نے 31 کشمیریوں کو قتل کیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور دو بچے یتیم ہوگئے۔
بھارتی فورسز کی کارروائیوں کے حوالے سے کہا گیا کہ ‘فوج اور پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے کیے گئے بدترین تشدد کے باعث 6 افراد زخمی ہوئے جبکہ نوجوانوں سمیت 94 شہریوں کو گرفتار کیا گیا’۔
مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے 11 گھروں کو بھی تباہ کردیا۔
رپورٹ میں حریت لیڈر سید علی شاہ گیلانی اور محمد اشرف صحرائی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جو گزشتہ برس علالت کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
سید علی شاہ گیلانی انتقال کے وقت بھی نظربند تھے اور اشرف صحرائی پولیس کی حراست میں موجود تھے۔
رپورٹ میں سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس میں ان کے خاندان نے بھارتی فورسز پر الزام عائد کیا کہ ان کی تدفین زبردستی کی گئی اور سخت سیکیورٹی میں رات کے اندھیرے میں تدفین ہوئی جیسا کہ بھارتی حکام نے مقبوضہ وادی بھر میں لاک ڈاؤن عائد کردیا تھا۔
بھارت کے حکام نے سید علی گیلانی کی نماز جنازے میں عوام کی شرکت کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد شہریوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہونے والے قتل کے نتیجے میں 16 خواتین بیوہ اور 44 بچے والد کے سایے سے محروم ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال بھر میں مظاہرین پر بھارتی فوجیوں اور پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال، کارروائیوں اور کریک ڈاؤں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 487 افراد زخمی ہوئے اور سماجی کارکن خرم پرویز سمیت 2 ہزار 716 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
مزید کہا گیا ہے کہ ‘گرفتار اکثر افراد پر کالے قوانین، پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور غیرقانونی سرگرمیوں (انسداد) ایکٹ کے تحت الزامات ہیں’۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں 13 خواتین کا باوردی افراد نے استحصال کیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔
بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ برس 67 گھروں کو بھی تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے مقبوضہ وادی میں 45 ہفتوں سے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی اور اسی طرح 2021 میں محرم اور عید میلاد النبیﷺ کے دوران مذہبی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی۔
دہلی کے تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میں سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت 4 ہزار سے زائد گرفتارہیں اور ان کے خلاف پی ایس اے اور یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج ہیں اور بھارت کے دیگر جیلوں میں کشمیریوں کو قید میں رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومتی فورسز نے اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے اب تک 515 کشمیریوں کو قتل کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 33 برسوں کے دوران 95 ہزار 948 کشمیری ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4598 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C